امام حسن(ع) کی شہادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں سات روزہ مجلس عزاء

امام حسن(ع) کے یوم شہادت (سات صفر) کے قریب آتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مجالس عزاء کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس المناک مناسبت کی یاد میں روضہ مبارک کی سالانہ سات روزہ مجلس عزاء باب قبلہ کے سامنے حال ہی میں تعمیر ہونے والے صحن ’’صحن الجود‘‘ میں یکم صفر سے ہر روز منعقد ہو رہی ہے اور اس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
یہاں ہر روز دو مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے پہلی مجلس صبح سات بجے شروع ہوتی ہے جبکہ دوسری مجلس شام چھ بجے منعقد ہوتی ہے، صبح کی مجلس سے سيّد هشام البطّاط جبکہ شام کی مجلس سے سيّد تيسير الموسوي خطاب کرتے ہیں اور امام حسن(ع) کے فضائل ومصائب بیان کرتے ہیں۔
روضہ مبارک میں شعبة السادة الخَدَم کے انچارج سيّد هاشم الشامي نے بتایا ہے کہ ان مجالس میں موجودہ وبائی حالات کے پیش نظر تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ جس میں حاضرین کے درمیان مقررہ فاصلہ، ماسک پہننا اور جگہ کو جراثیم کش مواد سے مجلس سے پہلے اور بعد میں ڈس انفیکٹ کرنا وغیرہ شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: