بصرہ کے شمال میں واقع نواحی شہر ’’المدَيْنة‘‘ میں کربلا جانے والے راستے پر ام سعد اپنے بچوں اور ان کی اگلی نسل کے ساتھ موکب میں موجود ہیں اور کربلا کی طرف پیدل جانے والے زائرین کو اپنے ہاتھوں سے کھانا، پانی، چائے، مختلف مشروبات اور ہلکے کھانے پیش کر رہی ہیں۔
ان کا بڑھاپا، ان کی لاتوانی، ان کے بیٹے کا شہید ہو جانا وغیرہ سمیت کوئی بھی چیز ان کے خلوص اور زائرین امام حسین(ع) کی خدمت کے عزم میں کبھی رکاوٹ نہیں بن سکی۔
انھوں نے بتایا کہ ہم نے 2003 میں گزشتہ ظالم حکومت کے خاتمے کے فورًا بعد اس موکب کی بنیاد رکھی اور اس راستے میں زائرین کی خدمت کے لیے بننے والا یہ پہلا موکب تھا اور آج ماشاء اللہ یہاں پورا راستہ ہی مواکب سے بھرا ہوا ہے اور کسی نئے موکب کی یہاں جگہ تک نہیں بچی۔
انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا: میرا بڑھاپا اس خدمب میں کبھی رکاوٹ نہیں بنا بلکہ امام حسین(ع) کے زائرین کی خدمت اور عقيلة بني هاشم جناب زینب(س) کی پیروی ہی مجھے صبح سے مغرب تک یہاں کھڑے رہنے کی طکقت دیتی ہے۔
یاد رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک کے نمائندے اور روضہ مبارک کا الکفیل پروڈکشن سنٹر بصرہ کے آخری حصے سے لے کر کربلا تک پیدل آنے والے زائرین کی براہ راست کوریج کر رہا ہے کوئی بھی ان براہ راست نشریات کو بغیر لوگو کے اپنے نشریاتی ادارے یا ویب سائٹ سے نشر کر سکتا ہے۔ براہ راست نشریات کے لیے اس فریکونسی اور کوڈ سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:
Satellite: Eutelsat 7A at 7.0 East(W3A)
DOWNLINK:12680.200 H
MOD:DVBS2
QPSK
FEC:5/6
Sr :3250
HD/MPEG-4