امام حسن(ع) کی شہادت کا پرسہ ان کے بھائیوں کو پیش کرنے کے لیے کربلائی ماتمی جلوسوں کی آمد

7صفر وہ المناک دن ہے جس میں حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام نے زہر عدو کے نتیجہ میں جام شہادت نوش کیا۔ ہر سال کی طرح امسال بھی 7صفر 1442هجری کو امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے صبح سویرے ماتمی جلوسوں اور عزاداروں کی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں آمد شروع ہو گئی جس کا سلسلہ سارا دن جاری رہا اور عزادار امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو ان کے بھائی اور دوسرے امام کی شہادت کا پرسہ پیش کرتے رہے۔

واضح رہے روایات کے مطابق معاویہ نے امام حسن علیہ السلام کی زوجہ جعدہ بنت اشعث کو انعام و اکرام اور یزید سے شادی کی لالچ دے کر امام حسن علیہ السلام کو زہر دینے پر آمادہ کیا اور شام سے انتہائی مہلک زہر اس کام کے لیے اس ملعونہ کے پاس بھیجا اور اس ملعون باپ کی ملعون بیٹی نے امام حسن علیہ السلام کو زہر دے دیا جس کے نتیجہ میں 7 صفر 50ہجری کو حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نے جام شہادت نوش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: