روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے زائرین اور مواکب کی خدمت کے لیے برف کے کارخانے کی تعمیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں بحالی اور تعمیراتی انجینیئرنگ کے سیکشن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نجف کربلا روڈ پر واقع کے روضہ مبارک کے مضیف میں برف کے کارخانے کی تعمیر کا کام مکمل کر لیا ہے کہ جس سے روزانہ کی بنیاد پر 1000 برف کے بلاک بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مذکورہ بالا سیکشن میں تعمیراتی انجینیئرنگ کے شعبہ کے انچارج محمد مصطفی الطویل نے الکفیل نیٹ کو بتایا ہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا نجف کربلا روڈ پر واقع مضیف ان خدماتی مراکز میں سے اہم ترین مرکز ہے کہ جہاں کربلا کی طرف پیدل آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے جاتے ہیں اور کربلا آنے والے زائرین کی اکثریت اسی راستے کو اختیار کرتی ہے لہذا انہی امور کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے سیکشن نے مضیف حضرت ابو الفضل العباس(ع) اور دیگر مواکب کی برف کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آر او پانی سے برف بنانے کا ایک کارخانہ یہاں لگایا ہے کہ جس کی پیداواری صلاحت فی دن ایک ہزار بلاک ہے۔

چار سو مربع میٹر پر بنائے گئے اس کارخانہ میں جدید ترین مشینری کو نصب کیا گیا ہے اس کے کارخانے کے چار حصے ہیں کہ جن میں سے دو میں برف بنائی جاتی ہے جبکہ باقی دو میں برف کو سٹور کیا جاتا ہے اور تقسیم کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: