الکفیل ہسپتال زائرینِ اربعین کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات کر چکا ہے

الکفیل ہسپتال کے میڈیا انچارج طارق طرفی نے بتایا ہے کہ الکفیل ہسپتال نے زائرینِ اربعین کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے کربلا آنے والے راستوں اور کربلا کے اندر دسیوں طبی مراکز قائم کیے ہیں جہاں زائرین کو ہر ممکن طبی خدمات مہیا کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور تمام مراکز میں ملکی اور غیر ملکی ماہر ترین طبی عملہ دن رات زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔

طارق طرفی نے مزید بتایا کہ کسی تشویشناک طبی کیس کی صورت میں مریض کو فوری طور پر الکفیل ہسپتال میں منتقل کرنے کے لیے بھی ہر جگہ انتظامات کیے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: