سنجار میں تمام مکاتب فکر کی طرف سے جلوس عزاء

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ثقافتی مرکز برائے رہنمائی و ترقی نے سنجار میں سانحہ کربلا کی یاد میں ایک جلوس عزاء برآمد کیا جس میں وہاں رہنے والے تمام مکاتب فکر اور ادیان کے افراد نے شرکت کی۔

مذکورہ مرکز کے انچارج شیخ حیدر عارضی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ: امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت(ع) کی مظلومیت کو اجاگر کرنے اور ان کی طرف سے انسانیت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے موصل کے انتہائی شمال مغربی علاقے سنجار میں مختلف اقوام اور مذاہب کے افراد نے علموں کو اٹھائے ہوئے جلوس عزاء برآمد کیا کہ جو مقررہ راستوں سے ہوا اپنی آخری منزل پر پہنچا کہ جہاں مجلس عزاء پہ اس کا اختتام ہوا۔

واضح رہے کہ سنجار میں قائم روضہ مبارک کا یہ ثقافتی مرکز کسی مذہب یا گروہ کے ساتھ مختص نہیں ہے بلکہ یہ مرکز یہاں رہنے والے ایزدی، اہل سنت، عرب، کرد، ترکمن اور شیعہ سمیت ہر قوم اور ہر فرد کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: