دو لاکھ سے زیادہ مومنین کی نیابت میں ماہ محرم کے دوران مراسم زیارت ادا کیے گئے اور اربعین کے لیے تیاریاں جاری ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے میڈیا سیکشن کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ نیٹ ورکس ڈویژن نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک کی (عربي – انگریزی – فارسی - تركی – اردو - فرانسيسی – سواحلی – اور جرمنی زبان میں نشر ہونے والی) رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک نے دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے دو لاکھ سے زیادہ مومنین کی نیابت میں ماہِ محرم کے دوران مراسیم زیارت ادا کیے اور اس وقت دنیا بھر کے مومنین کی طرف سے اربعین کی زیارت ادا کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
اس بارے میں مذکورہ بالا شعبہ کے انچارج حيدر طالب عبد الامير نے بتایا ہے کہ عمومی طور پر پوری دنیا اور خاص طور پر عراق کورونا وائرس کی وجہ غیر معمولی صورت حال سے گزر رہا ہے اور مومنین حضرت امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے نہیں آ پا رہے، یہی سبب ہے کہ الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے صفحہ ’’نیابت میں زیارت‘‘ میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مومنین کی بڑی تعداد اپنے اور اپنے عزیزوں کے نام لکھ رہی ہے محرم اور صفر کے مہینہ کے دوران اس میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لہذا محرم کے دوران الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے ’’نیابت میں زیارت‘‘ کے صفحہ میں جن مومنین نے نام درج کیے گئے تھے ان کی نیابت میں زیارت پڑھنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے سادۃ الخدام اور دیگر شعبوں کے ارکان کو عشرہ محرم، روز عاشور اور شبہائے جمعہ کے دوران دونوں مقدس روضوں میں زیارت پڑھنے کے لیے مامور کیا گیا کہ جنہوں نے مندرجہ افراد کی نیابت میں زیارت پڑھی، دو رکعت نماز زیارت ادا کی اور پرسہ پیش کیا۔
اس کے علاوہ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر جنت البقیع میں کچھ رضا کاروں نے مراسم زیارت ادا کیے۔
انھوں مزید بتایا کہ نیابت میں زیارت کے لیے نام درج کرنے والوں میں سے اکثر کا تعلق (عراق، ايران، لبنان، پاكستان، روس، امريكہ، برطانيہ، ہندوستان، چیک ریپبلک، کروشیا، سعودی عرب، سويڈن، كینڈا، كويت، ملیشیا، آسٹرلیا، الجزائر، بحرين، مصر، جرمنی، آئس لینڈ، آسٹریا، يونان، ہالینڈ، تیونس،ڈنمارك، نارويج، قطر، بلجيئم، مرکش، افغانستان، عُمان، اكواڈور، برازيل، ارجٹائن، سویئزرلینڈ ، نائیيجيريا، گانا، يمن، إنڈونيشيا، اٹلی، سپین، فرانس، تركی، آذربيجان، قبرص، فن لینڈ، چين، آئر لینڈ، ہانگ کانگ، جاپان، امارات، سوڈان)".سے تھا۔
جناب حیدر طالب کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر دنیا بھر کے مومنین کی طرف سے زیارت ادا کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں کیونکہ عالمی حالات کے پیش نظر بہت سے مومنین کربلا آ کر زیارت اربعین ادا نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ویب سائٹ میں ''نیابت میں زیارت '' کا صفحہ خاص طور پر ان مومنین اور محبانِ اہل بیت کے لیے بنایا ہے کہ جو کسی بھی وجہ سے کربلا آ کر امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت نہیں کر سکتے اس صفحہ میں اپنا نام اور مطلوبہ معلومات درج کرنے والے ہر شخص کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام روضہ مبارک میں نیابت میں زیارت اور نماز پڑھتے ہیں۔ پورا سال ''نیابت میں زیارت '' کے صفحہ کے ذریعے لاکھوں مومنین دنیا کے ہر کونے میں بیٹھ کر اپنی طرف سے امام حسین علیہ السلام، حضرت عباس علیہ السلام اور دوسرے معصومین علیہم السلام کی زیارت پڑھواتے ہیں۔
اگر آپ بھی اپنی نیابت میں یا اپنے کسی عزیز کی نیابت میں زیارت اور دو رکعت نماز پڑھوانا چاہتے ہیں تو اس لنک کو استعمال کریں:
https://alkafeel.net/zyara/lang-ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: