سروس افیئر ڈپارٹمنٹ کے انجینئر عباس علی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "ہم نے زیارت اربعین کے لئے مرتب کردہ سروس پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ، اور زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اورحضرت عباس علیہ السلام کو وسیع پیمانے پر متعدد اور متنوع خدمات اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا ، "اضافی مقدار میں پینے کے پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مقامات مقدسہ کے آس پاس کے علاقوں میں صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے، اور کیشوانیات ، ڈپوزٹ یونٹس اور رضاکاروں کے رات بھر قیام کے لئے اضافی اقدامات کئے گئے ہیں ، نیز گورنریٹریٹ کے داخلی راستوں اور اندرون شہر بہت سے مقامات پر عارضی باتھ رومز لگائے گئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بیسمینٹس زائرین کے استقبال کے لئے تیار ہیں جبکہ سینٹری یونٹس کا عملہ حفظان صحت کے اصولوں اور وائرس سے ممکنہ تحفظ کے لئے دن رات صفائی اور جراثیم کشی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ زائرین کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی تمام یونٹس اور ڈویژنز زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے اور مراسم زیارت کی ادائیگی میں سہولت اور آسانی پیدا کرنے کے لئے غیر معمولی کوششیں کر رہے ہیں۔۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ: "زیارت اربعین کے دوران سٹرلائزیشن اور ڈس انفیکشن کا عمل وسیع پیمانے پر تسلسل کے ساتھ کیا جا رہا ہے اور صحت سے متعلقہ تمام حفاظتی اقدامات پر خصوصی طور پرعمل درآمد کیا جا رہا ہے۔"