شعبہ شعائر اور حسینی مواکب کی کربلا گورنریٹ کے سیکیورٹی اور خدماتی اداروں کے ساتھ میٹنگ

روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) سے وابستہ شعبہ شعائر اور حسینی مواکب نے کربلا گورنریٹ کے سیکیورٹی اور خدماتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ہے تاکہ ایام اربعین کے دوران زائرین سید الشہداء علیہ السلام ، ماتمی جلوسوں اور خدمات مواکب کو کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا سکیں۔

شعبہ شعائر اور حسینی مواکب کے نائب سربراہ ہاشم الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "اس سال عالمی وبائی مرض کورونا کی وجہ سے ملک کو جس بحرانی صورتحال کا سامنا ہے، اس کی وجہ سے اربعین پچھلے سالوں سے مختلف ہوگی کیونکہ عزاداران امام حسین اور زائرین کرام کی صحت و سلامتی ہمارا اولین ہدف ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "یہ اجلاس جو آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں کربلا پولیس، میئرز اور پانی، بجلی اور سیوریج کے محکموں سے وابستہ نمائندوں کی موجودگی میں منعقد ہوا ، اس کا مقصد باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے زائرین اربعین کو وائرس سے بچانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: "اس میٹنگ کے دوران سیکیورٹی اور خدماتی امور سے متعلق کمیٹیاں تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا جن کا کام ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانا اور ان کے نفاذ کے لئے مسلسل نگرانی کرنا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: