ذی قار گورنریٹ کے مختلف علاقوں میں (3820) رجسٹرڈ مواکب نے زائرینِ اربعینِ امام حسین(ع) کو خدمات مہیا کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے شعائر حسینی اور مواکب حسینی کے سیکشن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ ذی قار کے مختلف علاقوں میں (3820) رجسٹرڈ مواکب نے زائرینِ اربعینِ امام حسین(ع) کو خدمات مہیا کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا اور ذی قار میں موجود کربلا کے تمام راستوں پر مواکب اور کیمپس لگا کر پیدل کربلا جانے والے زائرین کے لیے کھانے پینے رہائش میڈیکل اور دیگر خدمات کے وسیع انتظامات کیے۔ ان (807) مواکب کربلا گورنریٹ میں زائرینِ اربعینِ امام حسین(ع) کو خدمات مہیا کرنے کا شرف بھی حاصل کریں گے

واضح رہے کہ یہ اُن مواکب اور حسینی انجمنوں کا اعداد وشمار ہے کہ جو مذکورہ سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ چہلم امام حسین(ع) کے احیاء میں شرکت کرنے والے جو مواکب اور انجمنیں مذکورہ سیکشن میں رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے، اسی طرح اس موقع پر انفرادی طور پر لوگوں کی طرف سے زائرین کی خدمت کا جو انتظام کیا جاتا ہے اس کا ریکارڈ اکٹھا کرنا بہت ہی مشکل ہے۔

مذکورہ بالا سیکشن کے سید ہاشم الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمارے خدماتی مواکب ذی قار گورنریٹ کی حدود میں واقع کربلا جانے والے تمام راستوں میں ہر جگہ زائرین کی خدمت کے لیے موجود ہیں اور ان کے کھانے، پینے، آرام کرنے اور قیام کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملک میں موجود غیر معمولی صورت حال کے پیش نظر اہل مواکب زائرین کی خدمت کے دوران محکمہ صحت کی بتائی گئیں تمام احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کر رہے ہیں، کھانے، پانی اور چائے وغیرہ کے لیے یکبار مصرف (ڈسپوزیبل) برتن استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہماری کچھ ٹیمیں ہر جگہ جا کر اہل مواکب کی طرف سے اختیار کردہ احتیاطی تدابیر کا بھی جائزہ لے رہی ہیں اور اہل مواکب کی اس حوالے سے رہنمائی بھی کر رہی ہیں۔

سید ہاشم موسوی نے مزید کہا: "پچھلے سالوں کی طرح ، اربعین حسینی کے دنوں میں ، اہل مواکب دن رات بغیر تھکے خدمات انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کرنے اور یہ عظیم شرف حاصل کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل کا استعمال کیا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: