اربعین امام حسین کے ملینز مارچ اور مراسیمِ اربعین کو براہِ راست نشر کرنے کیلئے تمام میڈیا ہاؤسز بلا معاوضہ فریکوئنسی حاصل کر سکتے ہیں

زیارت اربعین کے لیے کربلا پیدل آنے والے لاکھوں مومنین کے قافلہ کی اعلی کوالٹی پر مشتمل براہ راست نشریات کو ہر میڈیا ہاؤس بغیر لوگو کے اپنے ادارے کی طرف سے نشر کر سکتا ہے اور اس کے لیے تمام میڈیا ہاؤس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا سیکشن کے تحت کام کرنے والے الکفیل پروڈکشن سنٹر کی فراہم کردہ فریکوئنسی کو بلا معاوضہ حاصل کر سکتے ہیں۔

کربلا آنے والے تمام راستوں اور کربلا میں جاری مراسیمِ اربعین اور عزاداری کو براہ راست نشر کرنے کے لیے کوئی بھی میڈیا ہاؤس مندرجہ ذیل فریکونسی اور کوڈز وغیرہ سے استفادہ کر سکتا ہے:
Satellite: Eutelsat 7A at 7.0 East(W3A
DOWNLINK:12680.200 H
MOD:DVBS2
QPSK
FEC:5/6
Sr :3250
HD/MPEG-4


اس کے علاوہ یوٹیوب پر مراسیمِ اربعین اور کربلا کے مقدس روضوں کی براہ راست نشریات مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے دیکھی اور حاصل کی جا سکتی ہیں:

https://www.youtube.com/channel/UCaaBs5EwkPCs1wXIeMPP0bA


مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

(9647706054144+)

(9647732407567+)

(9647805085858+)

واضح رہے بصرہ سمیت دیگر تمام دور دراز کے علاقوں سے زائرین ابتداء سے کربلا کی جانب چل پڑیں ہیں اور راستہ میں ہر علاقے کے مومنین اس قافلے میں شامل ہوتے جا رہے ہیں اور اس وقت کربلا کی جانب پیدل آنے والوں کی تعداد دسیوں لاکھ ہو چکی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہو گا۔ جبکہ پورے راستہ میں زائرین کو ہر طرح کی خدمات فراہم کرنے کے لیے بہت زیادہ انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: