تمام تر حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے قرآن انسٹی ٹیوٹ نےزائرین اربعین کوقرآن کریم کی صحیح تلاوت سیکھانے کے لئے تعلیم القرآن پرگرام شروع کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ القرآن انسٹی ٹیوٹ نے ایام اربعین کےدوران اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے اور کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے زائرین امام حسین علیہ السلام کو مسلسل آٹھویں سال قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کا ایک منصوبہ شروع کیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ نے المثنی گورنریٹ میں اپنا پہلا تعلیم القرآن مرکز کھولا ہے۔ القرآن انسٹی ٹیوٹ کی مثنی میں موجود شاخ زائرین اربعین کو نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں کی صحیح تلاوت کرنا سکھا رہی ہے اور موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے تمام حفاظتی اقدامات اختیار کئے گئے ہیں جن میں جراثیم کش سپرے کرنا، سماجی دوری، ماسک اور دستانوں کا استعمال شامل ہے۔
اس انسٹیٹیوٹ کے سربراہ جواد النصراوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ملک میں موجودہ صورتحال کے باوجود ہم تمام تر حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس منصوبے کو جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں کیونکہ اس کا مقصد قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنا ہے ، خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران لاکھوں مومنین کے اجتماع میں اس مقصد کو حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔"
آخر میں ، انہوں نے کہا: "ایام اربعین کے دوران مثنی ، نجف ، بابل ، الہندیہ شہر ، کربلا شہر کے مرکز اور بغداد میں انسٹی ٹیوٹ کی شاخوں کے ذریعہ زیادہ تر محافظات میں تربیتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔"

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پچھلے سات سالوں کے دوران اس منصوبے سے دس لاکھ سے زیادہ افراد استفادہ کر چکے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: