روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے زیارت اربعین کےدوران گمشدہ اور لاپتہ افراد کی رہنمائی کے لئے (45) سے زیادہ مراکز قائم کئے ہیں۔ یہ مراکز بابل ، نجف ، اور بغداد گورنریٹس کے تمام مرکزی راستوں اور شاہراہوں اور اہم سڑکوں کہ جو زائرین کرام استعمال کرتے ہیں پر قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ کربلا کی حدود، تمام داخلی راستوں اور کربلا کے اندر بہت سے مقامات پہ گمشدہ افراد کی مدد کے لیے بھی مراکز قائم کیے ہیں۔
ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن کے سربراہ انجینئر فیراس عباس حمزہ نے الکفیل نیٹ ورک سے باتکرتے ہوئے کہا: "یہ یہ تمام مراکز جدید ترین آلات سے لیس ہیں اور ان کے پاس بہت سی گاڑیاں اور مطلوبہ مشینری بھی موجود ہیں جس کی بدولت کم سے کم وقت میں ساتھیوں سے بچھڑ جانے والے زائر یا راستہ بھول جانے زائر کو مدد فراہم کرنے میں بڑی حد تک مدد مل رہی ہے خاص طور پر بچوں اور بوڑھوں کو تلاش کرنے اور ان کے اہل خانہ تک پہنچانے کے لئے۔ ان مراکز میں یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن اور الکفیل نیشنل یوتھ پروجیکٹ کے رضاکار دن رات اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔۔
انہوں نے کہا: "ہر مرکزانٹرنیٹ لائن کے علاوہ ، دوسرے مراکز سے مربوط رہنے کے لئے فون لائنز اور ایک وائرلیس ڈیوائسز سے منسلک ہے۔
تما مراکز سینٹرل الیکٹرانک کنٹرول سینٹرسے منسلک ہیں۔ یہ کنٹرول سینٹر ایک الیکٹرانک پروگرام کے ذریعے گمشدہ اعداد و شمار کو ریکارڈ کرکے تمام مراکز کو بھیجتا ہے۔
- ہر مرکز کے داخلی راستے پر ایک مرکزی سکرین لگائی گئی ہے جس کے ذریعے گمشدہ افراد کا نام ، عمر اور پتہ ظاہر ہوتا ہے۔
- لاؤڈ اسپیکر ڈیوائس کے گمشدہ افراد کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔
ان تمام مراکزکے پاس بہت سی گاڑیاں اور مطلوبہ مشینری بھی موجود ہیں جس کی بدولت کم سے کم وقت میں ساتھیوں سے بچھڑ جانے والے زائر یا راستہ بھول جانے زائر کو مدد فراہم کرنے میں بڑی حد تک مدد مل رہی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی موبائل اور انٹر نیٹ کمپنی (الکفیل امنیۃ) نے گمشدہ افراد کی رہنمائی کے لیے تمام مراکز کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور زائرین کو مفت کال کی سہولت کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں ان مراکز میں تمام عراقی موبائل فون کمپنیوں کے نمبرز پر فون کرنے کی مفت سہولت موجود ہے۔