واسط گورنریٹ اربعین کی پکار پر لبیک کہہ رہا ہے اور اہل واسط کربلا کی جانب گامزن ہیں

عراق کے باقی جنوبی علاقوں کی طرح واسط گورنریٹ کے محبان اہل بیت اور عشاق الحسین(ع) کربلا کی طرف پیدل روانہ ہو چکے ہیں تاکہ اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر اپنی ولاء اور تجدید بیعت کا دنیا کے سامنے اعلان کر سکيں۔

الکفیل نیٹ ورک کے واسط میں نمائندے کا کہنا ہے اس سال واسط کے رہنے والوں نے گزشتہ سالوں کی نسبت پہلے ہی کربلا ک جانب مشی شروع کر دی ہے، واسط گورنریٹ جنوبی علاقوں سے آنے والے زائرین کا نقطہ اجماع ہے اور یہاں سے کچھ زائرین کربلا جانے کے لیے قادسيّة گورنریٹ (ديوانیہ) کا راستہ اختیار کرتے ہیں اور نجف سے ہوتے ہوئے کربلا پہنچتے ہیں جبکہ کچھ زائرین بابل گورنریٹ (حلہ) کا راستہ اختیار کرتے ہیں اور حلہ سے ہوتے ہوئے کربلا پہنچتے ہیں۔

اہل واسط پچھلے علاقوں سے آنے والے زائرین کے لیے اپنے گھروں، مواکب اور حسینیات میں وسیع پیمانے پر انتظامات کیے ہوئے ہیں اور ان کے آرام، طعام اور قیام کے لیے اپنے تمام وسائل کو بروے کار لا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: