اقوام متحدہ نے لائیریوں کے لیے شروع کیے گئے پروگرام پائیدار ترقیاتی اہداف ورژن2030 کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سنٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کی ورکشاپس کو مسلسل دوسری دفعہ ملکی سطح پر سال کی بہترین ورکشاپس قرار دیا ہے۔
روضہ مبارک کی لائبریری اور دارمخطوطات سے وابستہ مذکورہ بالا سنٹر کے انچارج حسنین موسوی نے بتایا ہے کہ ہم نے مختلف موضوعات پر اُس زمانے میں ١٧ ملکی اور عالمی ورکشاپس کا انعقاد کیا کہ جب عراق اور پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے اس قسم کی سرگرمیاں رک چکی تھیں لیکن ہم نے اس وقت کو بھی ثمر آور بنانے کی کوشش جاری رکھی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ہماری کاوشوں کو (IFLA) نے بھی بہت سراہا ہے اور انھوں نے بھی ہماری ورکشاپس کو سال کی بہترین ورکشاپس قرار دیا ہے اور اسی طرح سے اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں لائیریوں کے لیے شروع کیے گئے پروگرام پائیدار ترقیاتی اہداف ورژن2030 کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سنٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کی ورکشاپس کو مسلسل دوسری دفعہ عراق کی سطح پر سال کی بہترین ورکشاپس قرار دیا ہے۔