اہل مثنیٰ کے(1850) سے زیادہ مواکب زائرینِ اربعین کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعائر اور حسینی مواکب کے سیکشن کی طرف مثنیٰ گورنریٹ میں اپنے مقرر کردہ نمائندے الحاج سعد عبدلی نے بتایا ہے کہ مثنیٰ گورنریٹ کے ہمارے سیکشن میں رجسٹرڈ (1850) سے زیادہ مواکب مثنیٰ گونریٹ کی حدود میں زائرینِ اربعینِ امام حسین(ع) کو خدمات مہیا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور پورے مثنی میں کربلا کی طرف جانے والے تمام راستوں پر اہل مثنی نے مواکب اور کیمپس لگائے ہوئے ہیں اور وہاں پیدل کربلا جانے والے زائرین کے لیے کھانے پینے رہائش میڈیکل اور دیگر خدمات کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن میں رجسٹرڈ اہل مثنیٰ کے (290) سے زیادہ مواکب کربلا میں زائرین کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ اہل مثنی کے ہی سینکڑوں مواکب دوسرے علاقوں میں بھی زائرینِ اربعین کی خدمت کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں کے بہت سے مواکب اور موبائل میڈیکل یونٹس زائرین میں ماسک، دستانے اور جراثیم کش مواد بھی تقسیم کر رہے ہیں اور زائرین کو کورونا سے متعلق آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مثنی کے اُن مواکب کا اعداد وشمار ہے کہ جو مذکورہ بالا سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ چہلم امام حسین(ع) کے احیاء اور زائرین اربعین کی خدمت میں شریک جو مواکب اور انجمنیں مذکورہ سیکشن میں رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے، اسی طرح اس موقع پر انفرادی طور پر لوگوں کی طرف سے زائرین کی خدمت کا جو انتظام کیا جا رہا ہے اس کا ریکارڈ اکٹھا کرنا تو بہت ہی مشکل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: