وویمن لائبریری ڈویژن کی جانب سے زیارت اربعین کے دوران فراہم کی جانے والی خدمات کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت سے وابستہ وویمن لائبریری ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ ڈویژن نے کورونا وبائی کے باعث موجودہ بحرانی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے زیارت اربعین کے دوران انٹرنیٹ کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

ڈویژن کی سربراہ أسماء رعد العبادی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ: "ہم ہر سال زیارت اربعین کے دوران زائرین کرام اور تمام عمر کے افراد کے لئے متعدد علمی و ثقافتی سرگرمیاں اور پروگرام منعقد کرتے تھے لیکن اس سال صحت سے متعلق غیر معمولی حالات اور سماجی دوری کی ہدایات کے پیش نظر ہم نے (ZOOM کلاؤڈ) پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن خدمات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ، " زیارت اربعین کے لئے ہم نے مربوط آن لائن پروگرامز کے انعقاد کی تیاری مکمل کر لی ہے اور اس کے ذریعہ فراہم کی جانے والی سب سے نمایاں خدمات (اور اس کے ذریعہ ، میری رہنمائی کی گئی) کے عنوان سے ثقافتی اور فکری پروگرام کا انعقاد ہے۔ اس پروگرام میں(الحسين عطاءٌ لا ينضب ونهضة لا تموت) کے سلوگن کے تحت فلسفہ حسینیت پر روشنی ڈالنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پرڈسکشن سیشنز، شعری محافل اور ثقافتی اجلاس منعقد ہوں گے۔ جبکہ ڈویژن اس آن لائن پروگرام میں ایام اربعین کے دوران ملک کے طول و عرض میں حسینی مواکب کے ذریعہ فراہم کردہ خدمات کو بھی اجاگر کرے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: