تربیت و اعلی تعلیم کے سیکشن کا در نجف سکولز کے سٹاف کے لیے جدید طریقہ تدریس سے متعلق کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں تربیت و اعلی تعلیم کے سیکشن کے انچارج ڈاکٹر احمد الكعبي نے بتایا ہے کہ ہمارے سیکشن کی طرف سے مختلف تعلیمی اداروں کو جدید طریقہ تدریس اور برقی نظام تعلیم و تدریس کے متعلق کورسز اور ورکشاپس کروانے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ہر قسم کی صورت حال کے دوران طلاب کے تعلیمی سلسلے کو بغیر کسی رکاوٹ کے بہترین انداز میں برقرار رکھنے کے لیے آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔
مذکورہ بالا سیکشن کے انچارج نے بتایا ہے کہ اس وقت ہمارا سیکشن نجف اشرف میں موجود درنجف سکولز کے تدریسی عملہ کو بہترین طریقہ تدریس کا کورس کروا رہا ہے کہ جس میں طلاب کو پڑھانے کے مختلف طریقے سکھائے جا رہے ہیں کہ جس میں برقی نظام تعلیم و تدریس کے استعمال، اس کے ذریعے بہتر سے بہتر تدریس، اس کے لیے موزوں پروگرامز اور ان سے استفادہ وغیرہ جیسے موضوعات شامل ہیں۔
اس کورس میں ای لرننگ میں استعمال ہونے والے دونوں طریقہ کار یعنی Synchronous mode اور Asynchronous mode کو مکمل تفصیل سے بیان کیا جا رہا ہے تاکہ ہر قسم کے حالات میں تعلیمی سلسلہ کو جاری و مستمر رکھا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: