روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا میڈیا عشق حسینی کے ملینز مارچ کی ابتدا سے انتہا تک کوریج کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن کی مختلف ٹیمیں عراق کے جنوبی علاقوں کے آخری نقطہ سے لے کر کربلا تک پیدل آنے والے لاکھوں زائرین اور ان کے لیے اہل مواکب کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات کو پوری دنیا میں دکھانے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں اور ہر قسم کے آلاتِ ابلاغ کے ساتھ زائرین کے ساتھ ساتھ چل رہی ہیں تاکہ عشق حسینی کے اس ملینز مارچ کو پوری دنیا تک پہنچا سکیں۔

میڈیا سیکشن کے سربراہ کے معاون محمد اسدی نے الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ اربعین مارچ کے شروع ہونے سے پہلے ہم نے میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام شعبوں سے میٹنگز کیں اور اربعین کے اس ملینز مارچ کی کوریج کے لیے وسیع لائحہ عمل طے کیا کیونکہ اس عظیم روحانی و ایمانی ایونٹ کی جتنی زیادہ نشر و اشاعت کی جائے وہ کوریج کا حق ادا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہم زیارت اربعین کو کوریج دینے کے لیے جو اقدامات کر رہے ہیں ان چند درج ذيل ہیں:

عراق کے آخری جنوبی علاقے سے زائرین اربعین کے پہلے قافلے کے کربلا کی طرف پیدل چلنے سے لے کر تمام زائرین کے کربلا پہنچنے تک پہلے دن سے آخری دن تک اس ملیز مارچ کی براہ راست نشریات۔ اور تمام میڈیا ہاؤسز کو بغیر لوگو کے ان نشریات کی فراہمی کے لیے بلامعاوضہ فریکونسی۔

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) سے عزاداری کی براہ راست اشاعت

روضہ مبارک کی رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشل نیٹ ورک کے ذریعے اربعین کی خبروں، تصاویر، ویڈیوز، براہ راست نشریات اور دیگر روح پرور مناظر کی نشر واشاعت۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک کی اس رسمی ویب سائٹ کے ذریعے دنیا کے ہر کونے میں موجود مومنین مقدس روضوں کی زیارت کر رہے ہیں اپنے عریضے حضرت عباس(ع) کی بارگاہ میں پیش کر رہے ہیں اور اپنی طرف سے زیارت اربعین پرھوانے کے لیے نام لکھ رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے زائرین اربعین کو پیش کی جانے والی خدمات اور روضہ مبارک میں اربعین کے روحانی مناظر وماحول کی کوریج

زائرین کی رہنمائی کے لیے پروگرامز

اربعین کی کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کے لیے سہولیات کی فراہمی اور مدد

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اپنے تمام تر وسائل کو اربعین کی کوریج کے لیے استعمال کر رہا ہے تاکہ پوری دنیا میں اس ایمانی اجتماع، اربعین امام حسین(ع)، مشی اور سانحہ کربلا کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: