الکفیل یونیورسٹی اپنے دو مواکب کے ذریعے زائرین اربعین کو ہر ممکن خدمات فراہم کر رہی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تربیت واعلی تعلیم کے بورڈ سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ الکفیل یونیورسٹی اپنے دو مواکب کے ذریعے زائرین اربعین کو ہر ممکن خدمات فراہم کر رہی ہے کہ جن میں ایک موکب نجف کربلا روڈ پر 23نمبر پول پر جبکہ دوسرا موکب نجف کوفہ روڈ پر جناب میثم تمار(رح) کے مزار کے سامنے ہے۔
ان دونوں مواکب میں یونیورسٹی کے اساتذہ، اداری عملہ اور طلاب زائرین کو کھانا، پانی، جوسز، چائے اور ہلکے کھانے پیش کر رہے ہیں، ان مواکب میں زائرین کے آرام اور قیام کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ الکفیل یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلاب نے ان مواکب میں چھوٹے چھوٹے میڈیکل کیمپ بھی لگا رکھے ہیں کہ جہاں زائرین کے بلیڈ پریشر اور شوگر لیول دیکھنے اور دیگر طبی خدمات فراہم کرنے کے انتظامات موجود ہیں۔
ان مواکب میں گم شدہ افراد کے لیے بھی مراکز بنائے گئے ہیں کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مراکز کے ساتھ مربوط ہیں جہاں آنے والوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
الکفیل یونیورسٹی کے سربراہ پروفیسر نورس محمد شہید الدھان نے اس بارے میں کہا ہے کہ الکفیل یونیورسٹی کی طرف سے ہر سال زائرین اربعین کی خدمت کے لیے مواکب لگانا یونیورسٹی، اس کے سٹاف اور طلاب کا کربلا کی عظیم قربانیوں سے اظہار وفا ہے، اور کربلا کی عطا کردہ بلند انسانی اقدار اور کربلا کی سبق آموز تراث کی تجسید کا ایک طریقہ ہے، یونیورسٹی کے اساتذہ، اداری اسٹاف اور طلاب مل کر ایک روحانی و ایمانی ماحول میں ایک حسینی خیمے کے نیچے زائرین کی خدمت کر رہے ہوتے ہیں اور اس دوران ان میں سے ہر ایک اس خدمت میں دوسرے سے سبقت لے جانے کی جدوجہد میں ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: