975 مواکب نے میسان گورنریٹ کی حدود میں زائرینِ اربعین کو خدمات فراہم کیں

حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی مواکب کے سیکشن کے سربراہ کے معاون سید ہاشم موسوی نے بتایا گیا ہے ہمارے سیکشن میں میسان گورنریٹ کی رجسٹرڈ شدہ حسینی انجمنوں و مواکب میں سے 975 انجمنوں اور مواکب نے میسان کی حدود میں زائرینِ اربعین کو خدمات فراہم کیں اور دن رات انھیں ہر طرح کی سروسز فراہم کرنے میں مصروفِ عمل رہے۔ جبکہ میسان کے ہی دیگر (496) سے زیادہ مواکب کربلا کے اندر اور کربلا آنے والے راستوں میں زائرین کی خدمت کر رہے ہیں۔

اسی طرح ایک محدود اعداد وشمار کے مطابق میسان میں زائرین کو سروسز دینے والی غیر رجسٹر شدہ انجمنوں اور مواکب کی تعداد بھی سینکڑوں میں تھی۔ یہ تمام مواکب اور انجمنیں بصرہ کے دور دراز علاقوں سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے مختلف مقامات پر کیمپس لگائے ہوئے تھے، جبکہ اہل میسان کی طرف سے انفرادی طور پر پیش کی جانے والی خدمات الگ سے ہیں جن کے اعداد و شمار کا اندازہ لگانا کافی مشکل کام ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں کے بہت سے مواکب اور موبائل میڈیکل یونٹس زائرین میں ماسک، دستانے اور جراثیم کش مواد بھی تقسیم کر رہے ہیں اور زائرین کو کورونا سے متعلق آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں۔

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: