روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام مواکب اور خدماتی کمپلکس کربلا کے اندر اور کربلا کے راستوں میں زائرین اربعین کی خدمت کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کربلا آنے والے تمام راستوں اور کربلا کے اندر زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے دن رات اپنی کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہے روضہ مبارک کے مواکب اور خدماتی سائٹس میں سے اکثر نے ماہِ صفر کی ابتدا ہی سے زائرین کی خدمت کے لیے کام شروع کر دیا تھا اس وقت کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ روضہ مبارک کے مواکب میں روزانہ دسیوں ہزار زائرین کے لیے کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ سارا دن اور رات مختلف مشروبات، پھل اور خفیف کھانے زائرین میں تقسیم کیے جاتے ہیں اور روزانہ ہی دسیوں ہزار زائرین رات گزارنے کا انتظام کیا جاتا ہے اور ان کی رہائش کے لیے ہر طرح کے وسائل مہیا کیے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہاں میڈیکل ڈسپنسریاں، گمشدہ افراد کا مراکز اور شرعی سوالات کے جوابات کے لیے مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

خدمتی کمپلکس کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کربلا کی حکومت سے لمبے عرصے کے لیے کرائے پر لیا ہے تاکہ ان میں زائرین کی خدمت کے لیے بہتر سے بہتر انتظامات کیے جا سکیں اور ان جگہوں کو دین کی نشر واشاعت کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

اس وقت روضہ مبارک جہاں زائرین اربعین کو خدمات فراہم کر رہا ہے میں سرفہرست درج ذیل ہیں:

کربلا شہر کے اندر مديريّة تربية كربلاء کے سامنے موكب عشّاق الكفيل، کربلا حسینیہ روڈ پر موكب مشاتل الكفيل، موكب مجمّع السقّاء/2، موكب معمل العطاء، ومواكب جامعہ الكفيل، نجف کربلا روڈ پر مضیف ابو الفضل العباس(ع)، موکب ام البنین(ع)، موكب العتبتَيْن المقدّستَيْن الحسينيّة والعبّاسية، بابل کربلا روڈ پر واقع العلقمیٰ خدمتی کمپلکس اور بغداد کربلا روڈ پہ واقع شیخ کلینی خدمتی کمپلکس وغیرہ
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: