دیوانیہ گورنریٹ میں 2382 رجسٹرڈ مواکب زائرین اربعین کو دن رات خدمات فراہم کررہے ہیں۔

حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی مواکب نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال دیوانیہ گورنریٹ کی انتظامی حدود میں 2382 رجسٹرڈ مواکب زائرین اربعین کو دن رات خدمات فراہم کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ دیوانیہ گورنریٹ ہی میں سینکڑوں حسینیات اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد زائرین کی خدمت کے لئے اپنے گھروں دروازے کھولے ہوئے ہیں۔

جبکہ دیوانیہ کے ہی دیگر (485) سے زیادہ مواکب کربلا کے اندر اور کربلا آنے والے راستوں میں زائرین کی خدمت کر رہے ہیں۔

اس سال کورونا وائرس کی وجہ بحرانی صورتحال کے باعث یہ خدماتی مواکب خصوصی طبی خدمات کی فراہمی کو بھی ممکن بنائے ہوئے ہیں اور وائرس سے بچاو کے لئے زائرین میں ماسک، دستانے اور جراثیم کش مواد بھی تقسیم کر رہے ہیں اور زائرین کو کورونا سے متعلق آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ گورنریٹ میں سیکیورٹی اور خدمات کے حکام کو تعاون فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
دیوانیہ کے اہل مواکب گورنریٹ میں زائرین کی نقل وحرکت ختم ہونے کے بعد خود بھی پیدل کربلا روانہ ہو جائیں گے اور زائرین اربعین کی خدمت کا شرف حاصل کرنے بعد زیارت اربعین کی عظیم سعادت بھی حاصل کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: