زیارت اربعین کے دوران العباس فائٹنگ اسکواڈ کی غیر معمولی خدمات

العباس فائٹنگ اسکواڈ کا عملہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر زیارت اربعین کے موقع پر کربلا مقدسہ کے تمام داخلی راستوں اور شہر کے اندر مختلف مقامات پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہا ہے تاکہ زائرین سید الشہداء علیہ السلام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے مراسم زیارت کی ادائیگی کو ممکن بنایا جا سکے۔
العباس فائٹنگ اسکواڈ کے نائب سربراہ جناب حیدر الموسوی نے الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کو بتایا ، "العباس فائٹنگ اسکواڈ ہرسال زیارت اربعین کے دوران زائرین سید الشہداء علیہ السلام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی اداروں کو معاونت فراہم کرتا ہے۔ ہمارا سکیورٹی اسکواڈ کربلا مقدسہ کے تمام داخلی راستوں جن میں (نجف - کربلا / بابل - کربلا / بغداد - کربلا) شامل ہیں، سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتا ہے اس کے علاوہ شہر (کربلا) کے اندربھی مختلف مقامات پر ہمارا عملہ سیکیورٹی کے انتظامات سنبھالے ہوئے ہے۔
العباس فائٹنگ اسکواڈ کے مرتضیٰ فوزی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئےکہا: "سکواڈ کا کام صرف سیکیورٹی پہلو تک ہی محدود نہیں ہے ، بلکہ مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگانا ، جراثیم کشی کے لئے مہمات چلانا اور زائرین کے قیام کے لئے جگہیں تیار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی آمد و رفت کے لئے گاڑیوں کا انتظام کرنا بھی ہماری خدمات کا حصہ ہے۔ "
یہ بات قابل ذکر ہے کہ العباس فائٹنگ اسکواڈ ہر سال زیارت اربعین اور تمام اہم مناسبات کے مواقع پر وسیع ٖپیمانے پر حفاظتی، طبی اور دیگر خدمات فراہم کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: