زائر اربعین کے راستہ میں 15محور پر مشتمل پہلا متنوع معلوماتی وثقافتی اسٹیشن

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے یونیورسٹی اور اسکول تعلقات کے سیکشن نے زائرین اربعین کے راستہ میں 15 مختلف محاور پر مشتمل ایک ثقافتی پوائنٹ قائم کیا ہے کہ جو تمام زائرین اور خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ثقافتی، دینی، تاریخی اور دینی معلومات کا بہترین خزانہ ہے۔

اس پوائنٹ کے انچارج حسین شاکر نے الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے نمائندے کو بتایا ہے کہ اب تک کا یہ پہلا معلوماتی اسٹیشن ہے کہ جو یہاں بنایا گیا ہے اس میں کربلا، امام حسین(ع) اور اسلام کے حوالے سے وسیع ثقافتی، تاریخی اور دینی معلومات موجود ہیں۔

اس (محطّة فتية الكفيل الثقافيّة لطلبة الجامعات والمدارس) میں جو محاور موجود ہیں ان میں سرفہرست درج ذیل ہیں:

امام حسین علیہ السلام کے قیام کے مقاصد کے بارے میں معلوماتی مقابلہ

(VR) واقعہ کربلا

انسانی پائیدار کی ترقی کا طریقہ

نوجوانوں کی ترقی کے لیے رہنمائی

ابتدائی طبی امداد کی تربیت

کتاب پڑھیں اور اسے مفت حاصل کریں

الکفیل میوزیم کے نوادرات

میڈیا وار سے نمٹنے اور اس کے اثرات سے بچنے کا طریقہ

شخصیت سازی

ثقافتی یلغار

پُرامن بقائے باہمی

کتابوں کا سٹال

سائنسی لائبریری

الکفیل سکاؤٹس کا تھیٹر

اعلی دینی قیادت کی پکار پر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کے سامان کی نمائش

شاکر نے بتایا کہ یہ معلوماتی اور ثقافتی پوائنٹ العمید یونیورسٹی کے موکب میں بنایا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: