متولی شرعی کی محکمہ صحت کی تعلیمات پر عمل پیرا رہتے ہوئے زائرین کے لیے ہر قسم کی خدمات مہیا کرنے کی تاکید کی

ایام اربعین کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) روضہ مبارک کے مواکب اور خدماتی سائٹس کے دورے کر رہے ہیں اور وہاں اربعین کے میلنز مارچ میں شامل زائرین کو ہر قسم کی سہولیات اور خدمات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
اسی سلسلہ میں آج روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) نے روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل اور مجلس ادارہ کے بعض اراکین کے ہمراہ بغداد کربلا روڈ پر واقع الکلینی خدماتی کمپلکس اور روضہ مبارک کی چند دیگر خدماتی سائٹس کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ علامہ صافی نے موجودہ صورت حال اور زیارت اربعین کے پس منظر میں عالمی ادارہ صحت اور اعلی دینی قیادت کی تعلیمات پر عمل درآمد پر زور دیا اور ان پر عمل پیرا رہتے ہوئے زائرین کے لیے ہر قسم کی خدمات مہیا کرنے کی تاکید کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: