روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا واٹر سٹیشن پوری پیداواری صلاحیت کے ساتھ زائرینِ اربعین کو دن رات پینے کا پانی فراہم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے واٹر ڈویژن کی جانب سے ایام اربعین کے لئے جامع پلان مرتب کیا گیا ہے۔ اس پلان کے مطابق صفر کی ابتدا سے عزاداران امام حسین علیہ السلام، خدماتی مواکب، مواکب عزاداری، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی سروسز سائٹس، حسینیات اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ٹھنڈا پانی اور برف کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے انچارج ضیاء مجید صائغ نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیارت اربعین امام حسین(ع) کے ایام میں زائرین کی خدمت میں سرگرم عمل مواکب اور زیارت کے لیے آنے والے زائرین تک پینے کے پانی(RO) کی فراہمی نہایت اہمیت کی حامل ہے ان دنوں میں اہل مواکب اور زائرین کی طرف سے پینے کے پانی(RO) کی مانگ میں کافی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے خاص طور پر جن دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ان دنوں میں تو اس کی طلب بہت زیادہ بڑھ گئی، لہذا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا واٹر پلانٹ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ایک ملین لیٹر سے زیادہ پینے کا پانی(RO) مواكب اور زائرین کو فراہم کر رہا ہے اور اس کے علاوہ کھانا پکانے میں استعمال ہونے والا فلٹر شدہ پانی بھی لاکھوں لیٹر کے حساب سے روزانہ مواکب تک پہنچایا جا رہا ہے۔

صاف پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکرز چوبیس گھنٹے حرموں کے ایریا اور اس سے باہر پانی پہنچانے میں مصروف ہیں، ٹینکروں کے علاوہ اربعین کے دنوں میں مذکورہ بالا شعبہ روزانہ پینے کے پانی کی لاکھوں بوتلیں بھی زائرین میں تقسیم کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: