آج 16صفر 1442 ہجری (4اکتوبر2020ء) کو امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کی طرف سے دئیے گئے ٹائم ٹیبل کے مطابق عراق کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے مومنین نے کربلا میں زنجیر زنی کے جلوس عزا برآمد کئے۔
چہلم امام حسین علیہ السلام پہ اہل بیت علیھم السلام کو پرسہ دینے کے لئے زنجیر زنی کے جلوس شارع امام حسین(ع) سے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے باب قبلہ سے حرم میں داخل ہو کر باب قاضی الحاجات سے باہر نکلے اور ما بین الحرمین سے ہوتا ہوتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں داخل ہوئے اور وہاں سے باہر نکلنے کے بعد اپنے اپنے مراکز کی طرف روانہ ہو گئے۔
ان جلوسوں میں لاکھوں عزاداروں نے شرکت کی اور جناب زینب سلام اللہ علیھا کو ان کے بھائی کی شھادت اور مصائب کا پرسہ پیش کیا.
الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے ان جلوسوں کی بہت سی تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں کہ جن میں سے کچھ کو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں: