وویمن لائبریری ڈویژن کی جانب سے (اور اس کے ذریعہ ، میری رہنمائی کی گئی) کے عنوان سے پہلے ورچوئل فکری اور ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد

آج اتوار 16 صفر 1442 ہجری بمطابق 4 اکتوبر، 2020 کوروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت سے وابستہ وویمن لائبریری ڈویژن کی جانب سے (اور اس کے ذریعہ ، میری رہنمائی کی گئی) کے عنوان سے پہلے ورچوئل فکری اور ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ یہ فیسٹیول زیارت اربعین کے ضمن میں (الحسين عطاءٌ لا ينضب ونهضة لا تموت) کے عنوان سے منعقد کیا گیا ہےجو تین دن تک جاری رہے گا۔

وویمن لائبریری ڈویژن کی سربراہ عاصمہ العبادی نے الکفیل نیٹ ورک کو کانفرنس کے بارے میں بتایا: "زیارت اربعین کے موقع پر منعقد ہونے والا یہ فکری اور ثقافتی فیسٹیول مسلسل تین دن تک جاری رہنے کی امید ہے۔ اس فیسٹیول کے پہلے دن (الغذاء الفکری خلال الزیارة الاربعينيه: تغذيه فكر در اربعين) کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "اس کانفرنس میں عراق کے علاوہ دیگر اسلامی ممالک کی خواتین پروفیسرز اور ماہرین نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد فکر حسینی اور واقعہ کربلا کے ثقافتی ، تعلیمی اور فکری پہلووں کی اہمیت اورضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے زائرین اربعین کو فکری اور روحانی تعلیمات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اس کمال کو حاصل کر سکے جس کی ہم خواہش کرتے ہیں اور زائرین امام حسین علیہ السلام کی یہ ثقافت معاشرے کے لئے ایک اصلاحی اور روشن رخ ثابت ہو۔
اس کانفرنس کے پہلے سیشن کے دوران لبنان کی ماہر نفسیات اور خاندانی مشاورت اور تربیت کے شعبےسے وابستہ ڈاکٹر تغريد حيدر اور الکفیل یونیورسٹی / نجف کی ڈاکٹر سلیمہ فاضل حبیب / نہج البلاغہ میں عربی زبان اور بیاناتی اور اسٹائلسٹک اسٹڈیز کی پروفیسر ہیں، نے فلسفہ حسینی کے ثقافتی ، تعلیمی اور فکری پہلووں کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ وویمن لائبریری ڈویژن اپنی فکری اور ثقافتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، وویمن لائبریری ڈویژن کورونا وبا کے باعث انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اہداف کے حصول کے لئے سرگرم عمل ہے ۔

مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ اس کانفرنس میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کا موقع اب بھی موجود ہے

https://us02web.zoom.us/webinar/register/WN_wteENmsZRL6WPDXS3B3Bq
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: