ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے 500 سے زائد مواکب ملک بھر میں زائرین اربعین کو خدمات پیش کررہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن نے زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام کے لئے مرتب کردہ پروگرام پرعمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

اس شعبہ کے سربراہ جناب قاسم رحیم المعموری نے بتایا: " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے معاون سیکریٹری جنرل جناب میثم الزیدی اس پروگرام کے سپروائزر ہیں۔ انہوں نے کربلا مقدسہ میں زائرین اربعین کو ٹھہرانے کے لئےمرکزی رہائشی مراکز کے قیام کے لئے لاجسٹکل اور انتظامی سہولیات فراہم کیں۔ یہ مراکز کربلا کے اندر زائرین کی بڑی تعداد کوقیام کی سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا ، "بیشتر عراقی گورنریٹس میں ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی لاجسٹک سپورٹ ٹیمیں اور انتظامی یونٹس کربلا جانے والے حسینی زائرین کو خدمات کی فراہمی کے لئے کام کررہی ہیں اور وہ زائرین کوتمام ممکنہ دستیاب خدمات و سہولیات فراہم کررہی ہیں۔"

مسٹر المعموری نے مزید کہا: "عراقی کی مختلف گورنریٹس میں ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی علاقائی یونٹس کی جانب سے کربلا میں زائرین حسینی کو قیام و طعام ، میڈیکل ، لاجسٹک اور دیگرخدمات کی فراہمی کے لئے خدماتی مواکب لگائے گئے ہیں جن کی تعداد 150 سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ 350 سے زائد دیگر مواکب ملک کے دیگر علاقوں میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔"

واضح رہے کہ ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن اور اسکی علاقائی یونٹس نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے غیر معمولی کاوشوں کا مظاہرہ کیا ہےاور وائرس سے بچاو کے لئے بہت بڑی مقدار میں طبی سامان، جراثیم کش مواد اور سٹرلائزر زائرین اربعین حسینی میں تقسیم کئےگئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: