واسط گورنریٹ کی انتظامی حدود میں(2،982) رجسٹرڈ مواکب زائرین اربعین کو دن رات خدمات فراہم کررہے ہیں

حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی مواکب نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال واسط گورنریٹ کی انتظامی حدود میں(2،982) رجسٹرڈ مواکب زائرین اربعین کو دن رات خدمات فراہم کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ واسط گورنریٹ ہی میں سینکڑوں حسینیات اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد زائرین کی خدمت کے لئے اپنے گھروں کے دروازے کھولے ہوئے ہیں۔

جبکہ واسط کے ہی دیگر 355 سے زیادہ مواکب کربلا کے اندر اور کربلا آنے والے راستوں میں زائرین کی خدمت کر رہے ہیں۔

اس شعبہ کے سربراہ حاجی ریاض نعمہ السلمان نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئےکہا: "یہ مواکب جنوبی علاقوں سے آنے والے زائرین کے زیر استعمال تمام راستوں اور سڑکوں پر خدمات پیش کر رہے ہیں۔ یہ تمام مواکب محکمہ کے ڈیٹا بیس میں رجسٹرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ درجنوں غیر رجسٹرڈ مواکب ، مکانات اور حسینیات زائرین کے استقبال اور ان کو خدمات فراہم کرنے کے سرگرم عمل ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: "واسط کے ہی دیگر 355 سے زیادہ مواکب کربلا کے اندر اور کربلا آنے والے راستوں میں زائرین کی خدمت کر رہے ہیں۔ "

اہل مواکب زائرین اربعین کو خدمات پیش کرنے کے لئے اپنے تمام مادی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لائے ہوئے ہیں اورزائرین کو بہترین اور اعلی ترین خدمات کی فراہمی کے لئے دن رات انتھک محنت سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انھوں نےکہا کہ تمام مواکب باقی محکموں کے ساتھ مشترکہ تعاون کے ذریعے سیکیورٹی اور ہیلتھ سے متعلق بھی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: