عراقی مومنین ہر مشکل کو قدموں تلے روندتے ہوئے انسانیت اور انسانی اقدار کے کعبہ ’’امام حسین‘‘ کی جانب بڑھ رہے ہیں

کربلا کی طرف آنے والا ہر راستہ اس وقت اہل بیت اور خاص طور پر امام حسین(ع) سے عشق و محبت کی ایک انوکھی تصویر پیش کر رہا ہے کہ جس کی مثال سوائے اس راستہ کے پوری دنیا میں ناپید ہے عراق کے ہر شہر سے کربلا کی جانب آنے والے تمام راستوں پہ زائرین چہلم امام حسین(ع) میں شرکت کے لیے سینکڑوں کلو میٹر کا سفر پیدل طے کرتے ہو‎ئے کربلا کی جانب بڑھ رہے ہیں امام حسین(ع) سے اپنی وفا، عقیدت اور محبت کا یہ منفرد طریقہ صرف عشقِ حسینی سے سرشار مومنین میں ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

جب کسی سے عقیدت و محبت ایمان کا درجہ رکھتی ہو تو وہ محبت پر مشتمل اس کا یہ ایمان اپنے عروج و معراج کی منزلوں کو چھونے لگتا ہے اور پھر محبت کرنے والا اپنے محبوب تک پہنچنے کے لیے دنیا کی ہر رکاوٹ کو عبور کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔
امام حسین(ع) کی محبت تمام باضمیر انسانوں اور خاص طور پر مومنین کے ایمان کا حصہ ہی نہیں بلکہ یہ محبت ان کے خون کے ہر قطرہ کا قیمتی ترین حصہ بھی ہے۔
آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ خراب موسم کے باوجود کڑوروں عاشقانِ حسین سینکڑوں کلو میٹر کافاصلہ پیدل طے کر کے کربلا آ رہے ہیں اور کربلا کی جانب آنے والا ہر راستہ زائرین سے بھرا ہوا ہے۔
عراقی مومنین ہر وبائی خطرے کو قدموں تلے روندتے ہوئے کربلا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
الکفیل نیٹ ورک کے فوٹوگرافروں نے اربعین کے موقع پر کربلا کی جانب پیدل آنے والے زائرین اور ان کی خدمت میں مصروف مومنین کی کچھ تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں جن میں سے چند کو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: