صحن اطہرکی دیکھ بھال کے سیکشن کی طرف سے زیارت اربعین کے لیے وسیع پیمانے پراحتیاطی و حفاظتی اقدامات

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں صحن شریف کی دیکھ بھال کرنے والے سیکشن نے ایام اربعین میں زائرین کرام اور عزادارں کو کورونا وائرس سے بچانے اور ایک محفوظ صحتمند ماحول پیدا کرنے کے لئے اپنے حفاظتی اقدامات کو تیز کردیا ہے۔

اس حوالے سے مذکورہ بالا سیکشن کے انچارج زین العابدین عدنان قریشی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ ہمارے سیکشن کا عملہ احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں اب بھی محکمہ صحت کی ہدایات پر کاربند ہے۔ صحن اطہر میں وقفے وقفے سے مسلسل جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہماری موبائل ٹیمیں ماتمی جلوسوں پر بھی سینیٹائزر سپرے کر رہی ہیں جبکہ روضہ مبارک میں داخل ہونے کے ہر دروازہ اور اس کے بعد صحن اور دروازے کے درمیان موجود راستہ میں بیس سے زیادہ سینیٹائزر فوارے نصب ہیں کہ جو آنے والوں پر مسلسل سینیٹائزر سپرے کر رہے ہیں۔۔

انھوں نے کہا کہ مذکورہ بالا مقامات کے علاوہ زائرین کرام کے لئے مختص رہائشی مقامات اور آرام گاہوں میں بھی جراثیم کشی کے لئےاقدامات کیے جاتے ہیں اور اس مقصد کے لئے عملہ طے شدہ شیڈول کے مطابق خصوصی آلات اور پورٹیبل گیس پمپس استعمال کرتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: