اربعین کے دوران گم ہونے والے یا بچھڑ جانے والے ساتھیوں کو کیسے تلاش کیا جائے؟

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے بابل کربلا روڈ، نجف کربلا روڈ، بغداد کربلا روڈ اور کربلا کے اندر قائم کیے گئے گمشدہ افراد کی مدد اور رہنمائی کے مراکز کی انتظامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ان مراکز سے رابطہ کر کے ایام اربعین کے دوران کسی بھی بچھڑ جانے والے شخص کی تلاش میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
ان مراکز کے انچارج منتظر صافی نے الکفیل نیٹ ورک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے ٹیلی کمینیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن نے اس سلسلے میں تمام مراکز کو مطلوبہ ٹیکنالوجی فراہم کر رکھی ہے جس کی بدولت تمام مراکز ایک دوسرے سے مربوط ہیں اور اسی طرح سے دیگر اسی قسم کے مراکز سے بھی رابطے میں ہیں۔
ساتھیوں سے بچھڑنے والا فرد یا اس کے ساتھی اگر کسی ایک مرکز سے بھی رابطہ کرتے ہیں تو اس کی تمام معلومات اس کے پیغام ساتھ باقی تمام مراکز تک بھی پہنچ جاتی ہیں جس سے اسے تلاش کرنا اور اس کے ساتھیوں سے اسے ملانا کافی حد تک آسان ہو جاتا ہے۔
ان مراکز میں زائرین اور خاص طور پر ساتھیوں سے بچھڑنے والے افراد کے لیے مفت کال کی بھی سہولت موجود ہے۔
اس کے علاوہ ان مراکز کو لاؤڈ سپیکر والی گاڑیاں بھی فراہم کی گئيں ہیں جو راستے میں ملنے والے افراد یا گم ہونے والے افراد کے بارے اعلان کرتے ہوئے چلتی رہتی ہیں۔
اسی طرح ہر مرکز کے ساتھ لگی سکرین پر ملنے والے یا گم ہونے والے افراد کی تصاویر اور معلومات نشر ہوتی رہتی ہیں۔
ان مراکز کے مندرجہ ذیل نمبرز پر کسی بھی وقت کال کر کے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں:

-07602405909

-07602421330

-07706730387

-07706730407

قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: