نجف کربلا روڈ پر واقع روضہ مبارک کا مضیف زائرینِ اربعین کو ہر قسم کی خدمات پیش کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مجلس ادارہ کے رکن الحاج جواد حسناوی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر دسیوں لاکھ زائرین عراق کے مختلف شہروں سے پیدل کربلا آتے ہیں اور پیدل آنے والے زائرین کی اکثریت شاہراہِ یا حسین{ع} (نجف کربلا روڈ) سے ہوتی ہوئی کربلا پہنچتی ہے اور بہت سے لوگ تو پیدل سفر کی ابتدا ہی نجف سے کرتے ہیں جس کی وجہ سے پیدل کربلا آنے والے زائرین کا سب سے زیادہ رش نجف کربلا روڈ پہ ہوتا ہے۔

اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کھمبا نمبر (1102) کے پاس نجف کربلا روڈ پر واقع اپنے مہمان خانہ (مضيفُ العتبة العبّاسية) میں زائرین کی خدمت کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔

اس وقت نجف اور کربلا کے درمیان واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مضیف پیدل آنے والے زائرین کی خدمت میں دن رات سرگرم عمل ہے ہر روز یہاں لاکھوں زائرین کے لیے کھانے پینے، آرام و قیام اور یہاں موجود دیگر خدمات کا انظام کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ یہاں میڈیکل ڈسپنسری، گمشدہ افراد کا مرکز اور شرعی سوالات کے جوابات کے لیے بھی مرکز موجود ہے جہاں زائرین کو مطلوبہ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں اور یہ خدمات زیارت اربعین کے بعد بھی جاری رہیں گی خاص طور پر اٹھائیس صفر کو رسول خدا(ص) کی وفات کا پرسہ پیش کرنے بھی ایک بڑی تعداد اسی راستہ سے نجف پیدل جاتی ہے جن کو سروس مہیا کرنا روضہ مبارک کا اولین فرض ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: