العلقمی سروس کمپلیکس زائرین اربعین کو خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام انسانی اور مادی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہوئے ہے

العلقمی سروس کمپلیکس جو کہ کربلا- حلہ روڈ پر واقع ہے، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ان سائٹس میں شامل ہے جنھیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ایام اربعین کے دوران زائرین امام الحسین علیہ السلام کو براہ راست خدمات فراہم کرتیں ہیں۔
العلقمی سروس کمپلیکس نے ماہِ صفر کی ابتدا ہی سے زائرین کی خدمت کے لیے کام شروع کر دیا تھا اور ان دونوں کمپلیکس روزانہ دسیوں ہزار زائرین کو قیام و طعام کی خدمات فراہم کر رہا ہے اوریہ خدمات زیارت کے دن کے بعد بھی جاری رہیں گی۔

العلقمی سروس کمپلیکس "مہمان کی خدمت کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے" کے سلوگن کے تحت زائرین اربعین کو خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام انسانی اور مادی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے اور اس کا عملہ صبح کے پہلے گھنٹے سے لے کر رات گئے تک زائرین کو بہترین خدمات فرہم کرنے کے لئے غیر معمولی کوششیں کر رہا ہے۔ "

اس کمپلیکس کے ڈائریکٹر جناب علی نیہم الخفاجی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہم نے ماہ صفر کے شروع ہوتے ہی اور اس راستے پر زائرین کی آمد کےساتھ ہی اپنی خدمات کی فراہمی کا آغاز کر دیا تھا ۔ اس سال کورونا وبا کے باعث ہماری خدمات سابقہ ​​خدمات سے مختلف ہیں۔ ہم ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تفویض کردہ سفارشارت کے مطابق خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ زائرین کو وائرس محفوظ رکھنے کے لئے کمپلیکس کے داخلی راستہ پر سٹرلائزیشن قائم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "ہمزائرین کرام کو تین وقت کے کھانے کے علاوہ سارا دن اور رات مختلف مشروبات، پھل اور سنیکس فراہم کررہے ہیں جبکہ کمپلیکس میں کام کرنے والے ملازمین اور رضاکاروں کے ساتھ ساتھ کمپلیکس آنے والے زائرین کو بڑی تعداد میں دستانے ، ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر فراہم کئے جا رہے ہیں۔ کمپلیکس میں صفائی ستھرائی کی مسلسل خدمات کے علاوہ دن اور رات میں جراثیم کش سپرے کا عمل بھی وقفے وقفے سے جاری رہتا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا: "اس کمپلیکس میں بصرہ گورنریٹ کی قمر بنی ہاشم آرگنائزیشن کے (150) رضاکار کمپلیکس کے عملے کوخدمات فراہم کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ، الکفیل اسکاؤٹس کے رضاکار کمپلیکس کے اندر اور باہر جراثیم کش سپرے کرنے کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: