روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اسٹورز ڈیپارٹمنٹ نے گم یا لاپتہ ہونے والے بچوں اور بوڑھوں کی شناخت کے لئے ہزاروں شناختی کنگن تیارکئے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اسٹورز ڈیپارٹمنٹ نے زیارت اربعین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے دوران گم یا لاپتہ ہونے والے بچوں اور بوڑھوں کی شناخت کے لئے ایک نیا طریقہ تیار کیا تھا۔ اس سے پہلے اس مقصد کے لئے بیج کا استعمال کیا جاتا تھا جس کے کئی نقصانات تھے۔ کیونکہ شناختی بیج کو گردن میں لٹکائے جانے کی وجہ سے کھونے یا خراب ہونے کا احتمال رہتا ہے جبکہ اس جدید طریقہ کار نے اپنی کامیابی کو ثابت کیا ہے اور استعمال میں آسانی کے معاملے میں پرانے میکانزم کے مقابلے میں زیادہ قابل قبول ہے۔

پلاسٹک کا بنا ہوا شناختی کنگن استعمال میں آسان ہے جس پر پہننے والے (چاہے وہ بچہ ہو یا بزرگ یا کوئی معذورشخص) کا نام لکھا ہوتا ہے۔ مرکز ان کو پہچان سکتا ہے اور ان کے رشتہ داروں کی تلاش کے کام میں آسانی کے ڈیٹا بیس میں ان کی معلومات درج کرسکتا ہے۔

یہ کنگن گمشدہ افراد کی رہنمائی اور تلاش کے لئے قائم مراکز میں تقسیم کئے گئے تھے۔ یہ مراکز کربلا کی طرف جانے والی بیرونی سڑکوں اور شہر کی اندرونی سڑکوں اور مرکزی راستوں پر پھیلے ہوئے ہیں۔

زائرین نے روضہ مبارک کی جانب سے فراہم کی جانے والی اس خدممت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس طریقہ کار کو زیادہ موثر قرار دیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: