روضہ مبارک میں اربعین کی مجلس اور متولی شرعی کی شرکت

آج بروز منگل (18 صفر 1442 ہجری) بمطابق (6 اکتوبر 2020 عیسوی) کو صبح کے وقت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تشریفات ہال میں اربعین امام حسین(ع) کے حوالے سے مجلس عزاء منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) اور روضہ مبارک کے خدام نے شرکت کی۔
محکمہ صحت کی تعلیمات پر ممکنہ عمل کے ساتھ اس مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید کے ساتھ ہوا، اس کے بعد شیخ عبد اللہ الدجیلی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے اسیران کربلا کے مصائب اور امویوں کے آل رسول پر ظلم وستم کا ذکر کیا اور حسینی فکر کے پوری دنیا میں پھیلنے کا سبب جناب زینب(ع) کے خطبات کو قرار دیا۔
مجلس کے اختتام پر نوحہ خوانی اور ماتم داری کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: