روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے زیارت اربعین کے لئے اپنی تنظیمی اور احتیاطی تدابیر کو مزید منظم اور وسیع کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے زیارت اربعین کے قریب پہنچنے اور آنے والے زائرین کی تعداد میں بے پناہ اضافے کے پیش نظر اپنی تنظیمی اور احتیاطی تدابیر کو مزید منظم اور وسیع کیا ہے جس سے زائرین اور اعزائی جلوسوں کی نقل و حرکت بغیر کسی رکاوٹ اور پریشانی کے جاری رہے گی۔ ان تنظیمی اور احتیاطی اقدامات کا مقصد زائرین اور عزاداروں کی صحت و حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔
یہ اقدامات درج ذیل ہیں:
- خواتین زائرین کے لئے داخل ہونے اور نکلنے کے لئے علیحدہ دروازوں کی تعین کی گئی ہے جو کہ مردوں کے داخلی اور خارجی دروازوں سے مکمل طور پر الگ تھلگ ہیں۔
- اعزائی جلوسوں کی نقل وحرکت کے لئے ان کے داخلے سے لے کر نکلنے تک کے راستوں کواس انداز سے مختص کرنا جو زائرین کی نقل و حرکت سے متصادم نہ ہو۔
- حرم مطہر کے دروازوں پر زائرین کی نقل و حرکت میں آسانی کے لئے روضہ مبارک کے خدام کی موجودگی کے علاوہ دھاتی روکاوٹیں لگانا۔
- روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور صحن اطہر کو صرف مردوں کے لئے مختص کرنا ، جبکہ روضہ مبارک کے دونوں سردآب صرف خواتین کے لئے مخصوص ہیں۔
- زائرین کی رہنمائی کے لئے مقامات مقدسہ کے اندر اور باہر بڑی تعداد میں گائیڈزکی تعیناتی۔
- حرم مطہر کے اندر اور باہر خدام اور رضاکار تعینات کئے گئے ہیں تاکہ دو طرفہ نقل و حرکت کا تسلسل یقینی بنایا جاسکے۔
- روضہ مبارک کے داخلی دروازوں پر زائرین کے معائنے کے لئے ایک سے زیادہ چیک پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔
- زائرین اور ماتمی جلوسوں پرجراثیم کش سپرے کرنے کے عمل کو تیز کرنا۔
- ہنگامی صورتوں میں مدد کےلئے میڈیکل ٹیمز کی اضافی تعداد کی تعیناتی۔
- حرم مطہر کے باہر دو طرفہ نقل وحرکت کے لئے الگ الگ راستے بنانا تاکہ زائرین اور جلوسوں کی نقل و حرکت کوبغیر کسی تعطل کے یقینی بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: