العمید یونیورسٹی میں موکب ام البنین(ع) ایام اربعین حسینی کے دوران سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے زائرین کو مختلف خدمات مہیا کرتا ہے۔ موکب ام البنین(ع) کی جانب سے تمام زائرین کرام خصوصا نجف سے کربلا جانے والے زائرین حسینی کو ثقافتی، علمی اور تعلیماتی خدمات سے لے کر رہائش، کھانے پینے، میڈیکل اور دیگر خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
موکب ام البنین(ع) کے سربراہ الحاج ماجد الربيعي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "اس موکب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: ایک حصہ خواتین کے لئے جبکہ دوسرا حصہ مردوں کے لئے ہے۔ ہم ہر حصے میں زائرین کو رہائش اور کھانے کے ساتھ ساتھ طبی اور صحت کی خدمات بھی فراہم کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کے کئے زائرین میں ماسک، دستانے اور ہینڈ سینیٹائزرز بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ موکب میں طبی مشاورت کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیمات کے حوالے سے ہمارے طبی ٹیمیں اور ماہرین اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ "
انھوں نے مزید کہا: "ان خدمات کی فراہمی میں روضہ مبارک حضرت عباس کے مختلف سیکشنز اور ڈویژنز جن میں مذہبی، فکری اور ثقافتی سیکشنز اور ویئر ہاوسز اور گیسٹ ہاؤس سیکشنز شامل ہیں۔"
انہوں نے کہا ، "ہم عازمین کو خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔"
واضح رہے کہ نجف کربلا روڈ پر واقع موکب ام البنین (ع) ہر سال زائرین اربعین کو انواع واقسام کی خدمات اور سہولیات فراہم کرتا ہے اور اس سال کورونا وبا کے باعث موکب نے زائرین کی صحت و سلامتی کے پیش نظر اپنی خدمات کو مزید وسعت دی ہے۔