الکفیل سینٹر فار آرٹسٹک پروڈکشن نےایام اربعین کے دوران(سلام من الجنّة) کےعنوان سے انگریزی میں ایک براہ راست پروگرام شروع کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ الکفیل سینٹر فار آرٹسٹک پروڈکشن نے زیارت اربعین کے دوران (جنت سے سلام) کے عنوان سے انگریزی میں ایک براہ راست پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد ان غیر ملکی مومنین کی نیابت میں زیارت ادا کرنا ہے جو موجودہ بحرانی حالات کی وجہ اس سال زیارت اربعین کی رسومات ادا کرنے کے لئے کربلا نہیں پہنچ سکے۔
میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے معاون انجارچ مسٹرمحمد الأسدي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، "اس پروگرام کو انگریزی زبان میں تیار کرنے کا مقصد غیر ملکی زائرین کی نیابت زیارت کرنا ہے جو موجودہ حالات کی وجہ سے اس سال زیارت اربعین کی رسومات ادا کرنے کے لئے کربلا نہیں پہنچ سکے۔"
انھوں نے مزید کہا: "ہم نے انگریزی زبان میں پروگرام نشر کرنے کے لئے پانچ خصوصی چینلز کے ذریعہ براہ راست نشریات اور انٹرایکٹو طریقہ اختیار کیا ہے نیز نشریات میں حصہ لینے کے لئے آٹھ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کا تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے۔ ہمیں اس پروگرام کے بہت حوصلہ افزا نتائج ملے ہیں اور ہمیں اس پروگرام کی پہلی نشریات کے دوران ہی 11 ممالک سے (4000) سے زیادہ کالز ، پیغامات اور انٹرایکٹو تبصرے موصول ہوئے۔ "
واضح رہے کہ یہ پروگرام اربعین امام الحسین علیہ السلام کے دن تک یعنی صفر کی 20 تاریخ تک جاری رہے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ پروگرام روزانہرات 12 بج کر 30 منٹ پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے نشر کیا جاتا ہے ، اور پروگرام میں شرکت کے لئے براہ راست یا واٹس ایپ کے ذریعہ درج ذیل نمبروں پر کالیں موصول ہوتی ہیں۔
009647821611120
009647703788789
بغیر لوگو کے براہ راست نشریات کے حصول کے لیے کوئی بھی میڈیا ہاؤس مندرجہ ذیل فریکونسی اور کوڈز وغیرہ سے استفادہ کر سکتا ہے۔
Ip tv frequency
rtmp =
rtmp: //173.212.209.197: 1935 / abbas / live
Satellite frequency:
Satellite: Eutelsat 7A at 7.0 East (W3A)
DOWNLINK: 12680.200 H
MOD: DVBS2
QPSK
FEC: 5/6
Sr: 3250
HD / MPEG-4
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: