الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی جانب سے زائرین اربعین کو طبی خدمات کی فراہمی جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےالکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی جانب سے زیارت اربعین امام الحسین علیہ السلام کے زائرین کو طبی خدمات کی فراہمی جاری ہے۔ ہسپتال کی جانب سے کربلا کے اندر اور باہر مرکزی شاہراہوں اور راستوں پر میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہسپتال کی تیاریاں مکمل ہیں۔
الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ،طارق الرففی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: ”رواں سال کورونا وبا کے پھیلنے اور اس کے صحت سے متعلق نقصانات کے باعث زیارت اربعین کے دوران الکفیل ہسپتال کوغیرمعمولی اقدامات کرنے پڑے اور ہم نے اپنے کاموں کو دو حصوں میں تقسیم کیا تھا:
پہلا حصہ: فیلڈ میڈیکل یونٹس کا قیام: پہلی یونٹ زائرین اربعین کی موومنٹ کے حوالے سے مصروف ترین راستے نجف / کربلا روڈ اور دوسری روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےقریب۔
پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل میڈیکل اور نرسنگ سٹاف ان فیلڈ میڈیکل یونٹس کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے جو طبی اور علاج معالجے کی خدمات کے علاوہ کسی بھی معاملے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان فیلڈ یونٹس میں آنے والے زائرین کو دوائیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
دوسرا: فیلڈ میڈیکل یونٹس میں انفیکشن سے متاثرہ افراد کو مخصوص ایمبولینسوں کے ذریعے فورا ہسپتال منتقل کرنا جہاں ایسے مریضوں کے لئے ایک الگ اسٹیشن بنایا گیا ہے اور خصوصی میڈیکل ٹیم تیار کی گئی ہے جو کہ ایسے معاملات کو ڈیل کرتی ہے۔
اپنی بات ختم کرتے ہوئے انھوں نے کہا: "ہماری فیلڈ میڈیکل یونٹس نے ماہ صفر کی ابتداء ہی سے کام کرنا شروع کر دیا تھا جو زیارت اربعین تک جاری رہے گا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: