روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کےچارواٹراسٹیشنز(RO)خدماتی مواکب کو پانی کی فراہمی کے لئے47 ہزار لیٹر فی گھنٹہ کی پیداواری صلاحیت سے کام کر رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے خدماتی مواکب جنھیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ حضرت امام الحسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کو اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں، کو پانی کی فراہمی کے لئے اپنے چار واٹر اسٹیشنز(RO) مختص کیے ہیں جن کی گنجائش 47 ہزار لیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ واٹر اسٹیشنز(RO) روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی آئس فیکٹری اور الکفیل کمپنی فار پروڈکشن آف منرل واٹر کے زیر نگرانی کام کرتے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی آئس فیکٹری کے ڈائریکٹر انجینئرأحمد أمجاد نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ: " ایام اربعین کے دوران شدید گرمی اور پانی کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ہم نے اپنے چار واٹر اسٹیشنز(RO) کو خدماتی مواکب کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے وقف کیا ہوا ہے تاکہ زیارت کے ان دنوں میں پانی کی قلت کو دور کرتے ہوئے زائرین کرام کو پینے کے لئے صاف اور صحتمند پانی فراہم کیا جا سکے۔ یہ واٹر ٹریٹمیٹ پلانٹس(RO) 47 ہزار لیٹر فی گھنٹہ کی گنجائش کے ساتھ کام کرتے ہوئے تمام خدماتی مواکب کوان کی ضروریات کے مطابق 24 گھنٹے پانی فراہم کر رہے ہیں۔ پانی کی ڈسٹری بیوشن اور پروڈکشن کے دوران حٖظظان صحت کے تمام اصولوں اور وائرس سے بچاو کے لئے تمام احیتاطی اور حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "یہ چاروں سٹیشن مکمل پیداوار کی صلاحیت کے مطابق چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں، اور پانی کی تقسیم یا تو سائٹ سے تعلق رکھنے والی خصوصی گاڑیوں کے ذریعہ ہوتی ہے یا اہل مواکب براہ راست سائٹ سے حاصل کرتے ہیں جبکہ پانی کی ڈسٹری بیوشن اور پروڈکشن کی نگرانی ماہرین پر مشتمل کیڈر کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: