الکفیل آئس فیکٹری ایام اربعین کے دوران مواکب کو روزانہ برف کے 3000 سے زیادہ بلاک فراہم کر رہی ہے

بابل کربلا روڈ پر السقّاء/2 ایریا میں واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی الکفیل آئس فیکٹری کی طرف سے مواکب میں روزانہ 3000 سے زیادہ برف کے بلاک کی تقسیم کیے جا رہے ہیں کہ جنھیں زائرین کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنے اور غذائی مواد کے تحفظ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ آئس فیکٹری زیارت اربعین کے ایام میں اپنی پوری پیداواری گنجائش کو بروے کار لا رہی ہے تاکہ برف کی مانگ اور ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

فیکٹری کے اہلکار ٹرکوں کے ذریعے کربلا کے راستوں اور کربلا کے اندر موجود مواکب کو دن رات برف کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس آئس فیکٹری کے علاوہ روضہ مبارک کے دیگر برف کے کارخانے بھی برف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کی وجہ سے اس سلسلہ میں خصوصی اقدامات کو اس سارے عمل کا لازمی حصہ بنائے ہوئے ہیں تاکہ مواکب اور زائرین تک صحت کے اصولوں کے مطابق برف پہنچے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: