جو بھی کربلا نہیں آ سکا اس کی نیابت میں سادۃ الخدم اربعین کے دن مراسم زیارت ادا کریں گے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ سادۃ الخدم نے اعلان کیا ہے کہ جو مومنین روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی رسمی ویب سائٹ (الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک) کے صفحہ (نیابت میں زیارت) میں اپنا نام درج کریں گے ہمارے شعبہ سے منسلک تمام خدامِ حضرت عباس(ع) اربعین کے دن (20 صفر) میں ان کی کی نیابت میں پرسہ پیش کریں گے اور امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی ضریح کے پاس زیارت پڑھیں گے۔

اس بارے میں مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ سید ہاشم شامی نے کہا ہے کہ امام حسن عسکری(ع) فرماتے ہیں کہ ’’مومن کی پانچ علامتیں ہیں: دن بھر میں ۵۱ رکعت نماز پڑھنا، اربعین کے دن امام حسین(ع) کی زیارت کرنا، سیدھے ہاتھ میں انگوٹھی پہننا، خاک پر سجدہ کرنا اور نماز میں بلند آواز سے بسم اللہ پڑھنا۔‘‘ لہذا امام(ع) کے اس فرمان کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے شعبہ کے ارکان ان تمام محبانِ اہل بیت(ع) کی نیابت میں زیارت اربعین کے مراسم ادا کریں گے جو موجودہ عالمی وبائی حالات، فاصلوں اور دیگر مجبوریوں کی وجہ سے کربلا آ کر امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت نہیں کر سکتے۔

آپ ابھی اس لنک کے ذریعے اپنی نیابت اور اپنے عزیزوں کی نیابت میں زیارت اربعین کی ادائیگی کے لیے نام درج کریں:

https://alkafeel.net//zyara/?lang=ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: