کربلا کے راستے میں فکروثقافت سیکشن کی کتابی نمائش کو زائرین کی طرف سے کافی پذیرائی ملی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکروثقافت سیکشن کی طرف سے کربلا کے راستے میں لگائی گئی کتابی نمائش کو زائرین اربعین کی طرف سے کافی پذیرائی ملی ہے اور فکری و ثقافتی کتابوں کے ذریعے علومِ اہل بیت کی نشر و اشاعت اور اس مناسبت کو مزید ثمر آور بنانے کے لیے اس اقدام کو کافی سراہا جا رہا ہے۔
یہ نمائش نجف کربلا روڈ پر العمید یونیورسٹی کے موکب ام البنین(ع) میں بنائے گئے ’’الکفیل ثقافتی اسٹیشن برائے طلابِ جامعہ واسکول‘‘ کا حصہ ہے کہ جس کے قیام و انعقاد کے تمام انتظامات روضہ مبارک کے شعبہ برائے یونیورسٹی تعلقات نے کیے ہیں۔
اس نمائش کے انچارج سید محمد خلیل کا کہنا ہے کہ: "حسینی درسگاہ لامتناہی دانشورانہ فیض سے مالا مال ہے، کیونکہ یہ تمام انسانیت کے لیے اصلاحی نقطہ نظر کی نمائندگی کرتی ہے، اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اربعین جیسے بڑے اجتماعات کو کتابوں اور مطبوعات کے ذریعے حسینی نہج کے مطابق فکری، ثقافتی، علمی، دینی اور دیگر حوالوں سے ثمر آور بنایا جائے اور اسے لوگوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بہتر طریقہ سے استعمال کیا جائے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: