زیارتِ اربعین کے احیاء میں (32.000) مواکب نے شرکت کی جن میں 20غیر ملکی مواکب بھی شامل ہیں

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں قائم ’’عراق اور اسلامی دنیا میں شعائر و حسینی مواکب کے سیکشن‘‘ کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ سلیمان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ اس اربعین امام حسین(ع) 1442ھ کے احیاء میں(32027) عزائی و خدماتی مواکب نے شرکت کی ان مواکب نے عراق کے آخری نقطے سے لے کر کربلا تک اور کربلا کی اداری حدود میں مختلف حوالوں سے اپنی خدمات پیش کیں۔ اربعین امام حسین(ع) کے احیاء میں شریک مواکب کے مذکورہ بالا اعداد و شمار میں(20) غیر ملکی مواکب بھی شامل ہیں کہ جن کا تعلق پاكستان، هندوستان، سعودی عرب، كويت، لبنان، نائيجيريا اور برطانیہ سے تھا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ بالا مواکب میں سے (10350) مواکب نے کربلا کی اداری حدود میں زائرین اربعین کو فراہم کیں۔ جبکہ (973) مواکب نے ماتم اور زنجیر زنی کے جلوسوں کے ذریعے پرسہ پیش کیا۔

یہ بات واضح رہے کہ مذکورہ بالا اعداد و شمار ان مواکب اور حسینی انجمنوں کا ہے کہ جو شعائر اور حسینی مواکب کے سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں اور وہ غیر رجسٹرڈ شدہ مواکب کہ جنہوں نے اربعین میں شرکت کی ان کی تعداد بھی شاید ہزاروں میں ہے اور اسی طرح سے انفرادی طور پر چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت اور مختلف خدماتی امور کی کثرت کی وجہ سے ان کا اعداد و شمار اکٹھا کرنا ناممکن ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: