اس سال(1442ھ) ڈیڑھ کروڑ زائرین اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا آئے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے ظہر کے بعد جاری کی جانے والی اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ: اس سال(1442ھ) 9صفر سے لے کر 20صفر کی دوپہر تک (14.553.308) ایک کروڑ پنتالیس لاکھ ترّپّن ہزار تین سو آٹھ زائرین اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا آئے کہ جو (بغداد – كربلاء روڈ)، (نجف – كربلاء روڈ)، (بابل – كربلاء روڈ)، (حسينيّة – كربلاء روڈ) اور (الحر – كربلاء روڈ) سے شہر میں داخل ہوئے۔ واضح رہے مزید زائرین کی آمد کا سلسلہ بغیر کسی وقفے سے ابھی تک جاری ہے۔ اسی طرح جو زائرین نو صفر سے پہلے کربلا پہنچے یا جو زائرین مرکزی راستوں کی بجائے فرعی راستوں سے کربلا میں داخل ہوئے ان کا اعداد وشمار اس میں شامل نہیں ہے۔زائرین اربعین 1442ھ کے اعداد وشمار کے حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا بیان:

زائرینِ اربعین (1442ھ) کی تعداد کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے کربلا شہر میں داخل ہونے والے تمام مرکزی راستوں پر قائم بیرونی چیک پوسٹسٖ پر لگائے گئے اعداد وشمار کے الیکٹرانک آلات سے حاصل ہوئی۔
السلام على الحسين وعلى علي بن الحسين وعلى أولاد الحسين وعلى أصحاب الحسين السلام عليك يا أبا الفضل العبّاس
ہم امام زمانہ حجت ابن الحسن (صلوات الله عليه وعلى آبائه)، مراجع عظام، پوری اسلامی دنیا اور خاص طور پر انبیاء و اوصیاء اور اولیاء کی سرزمین عراق میں رہنے والوں کو اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہیں، اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ مسلمان ممالک کو ہر پریشانی سے محفوظ رکھے اور اعمال و اطاعات کی قبولیت کے ساتھ امام حسین(ع) کے زائرین کو ان کے شہروں اور گھروں میں لوٹائے۔

گزشتہ تقریبا ساڑھے تیرا سو سال کی طرح امسال 1442ھ کو بھی اربعین کے موقع پر کربلا کے مقدس شہر نے سید الشہداء امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کے زائرین کی بڑی تعداد کی مہمان نوازی کا شرف حاصل کیا۔ اس سلسلہ میں مقدس روضوں کے خدام نے زائرین کرام کے استقبال اور انھیں متنوع خدمات پیش کرنے کا عظیم شرف حاصل کیا، ان خدمات میں طبی، خدماتی اور عزائی امور شامل رہے اور انہی خدمات میں سے ایک کربلا میں داخلے کے مرکزی راستوں سے آنے والے زائرین کی تعداد کی ’’گنتی کے برقی نظام کے ذریعے‘‘ توثیق بھی تھی کہ جسے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ کیمونیکیشن نے کربلا میں داخلے کی تمام مرکزی چیک پوسٹوں پر نصب کیا تھا۔ اسی طرح کربلا مقدسہ میں دیگر خدمات کے تحلیلی اعداد وشمار کی توثیق کے لیے روضہ مبارک کے مرکز الکفیل برائے معلومات اور شماریاتی علوم نے اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔

’’گنتی کے برقی نظام کے ذریعے‘‘ حاصل ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق 9صفر 1442ھ سے لے کر 20صفر 1442ھ کی دوپہر تک (14.553.308) ایک کروڑ پنتالیس لاکھ ترّپّن ہزار تین سو آٹھ زائرین اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا آئے کہ جو کربلا میں داخلے کے پانچ مرکزی راستوں (بغداد – كربلاء روڈ)، (نجف – كربلاء روڈ)، (بابل – كربلاء روڈ)، (حسينيّة – كربلاء روڈ) اور (الحر – كربلاء روڈ) سے شہر میں داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ مذکورہ بالا برقی نظام سے حاصل ہونے والے اعداد شمار کے مطابق سن 1441ھ میں (15.229.955)، سن 1440ھ میں (15.322.949) اور سن 1439ھ میں (13.874.818) زائرین نے کربلا آ کر اربعین امام حسین(ع) کے مراسم میں شرکت کی۔

خدا سے دعا ہے کہ وہ سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے، اور ہم سب کو ان کاموں کے کرنے کی توفیق عطا فرمائے جنھیں وہ پسند کرتا ہے اور جن سے وہ راضی ہوتا ہے، بیشک وہی سننے والا اور قبول کرنے والا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: