روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اربعین کے اپنے طبی اور احتیاطی لائحہ عمل کے تحت کربلا کے تینوں مرکزی راستوں میں زائرین کی خدمت کے لیے قائم کیے گئے اپنے خدماتی کمپلیکس اور مواکب میں مسلسل جراثیم کش مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
کورونا کی وباء کو پھیلنے سے روکنے اور زائرین کو اس سے محفوظ رکھنے کے لیے روضہ مبارک کے تمام خدماتی کمپلیکس اور مواکب میں الجود کمپنی کے فراہم کردہ جراثیم کش مواد کے ذریعے دن میں کئی بار سپرے کیا جا رہا تھا۔
اس کے علاوہ میڈیا سیکشن کے نوجوانوں سے متعلقہ شعبوں سے وابستہ اہلکار ان خدماتی سائٹس کے سامنے ہر وقت موجود ہیں اور وہاں سے گزرنے والوں اور اندر آنے والوں کے ہاتھوں اور کپڑوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے سپرے کرنے اور زائرین کو سنیٹائیزر مہیا کرنے کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔
روضہ مبارک کی طرف سے قائم کردہ زائرین کی تمام خدماتی سائٹس میں داخل ہونے کے دروازوں اور وہاں سے نکلنے کے راستوں پر جراثیم کش مہم کے تحت سنیٹائیزر گیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں۔
واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کورونا وباء کے دوران اربعین کے آنے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر حفاظتی تدابیر کو اپنی خدمات کا حصہ بنایا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن وسائل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔