روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی سرپرستی میں الكفيل امنية کے 200 مراکز زائرینِ اربعین کو مفت فون کال کی سہولت فراہم کر رہے ہیں

موبائل اور انٹرنیٹ کی عراقی کمپنی الکفیل امنیۃ زیارت اربعین کے دوران گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی زائرین کو مفت کال کی سہولت فراہم کر رہی ہے اس مقصد کے لیے کمپنی کے 200 سے زیادہ پوائنٹ دن رات زائرینِ اربعین کی خدمت کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

کربلا آنے والے راستوں اور کربلا میں موجود گمشدہ افراد کے مراکز کے درمیان رابطے کے لیے بھی مذکورہ کمپنی نے بہت سی مشینری مراکز کو فراہم کی ہے تا کہ گمشدہ افراد جلد سے جلد اپنے ساتھیوں سے مل سکیں۔ اس بارے میں گمشدہ افراد کے مراکز کے انچارچ الحاج حيدر محيي الدين نے الکفیل الامنیہ کو ان مراکز کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا ہے۔

اسی طرح پورے ملک میں زائرین کے تمام راستوں میں گمشدہ افراد کے مراکز اور دیگر بہت سی جگہ الکفیل امنیہ نے زائرین کو اندرون ملک اور بیرون مفت کال کی سہولت فراہم کرنے کے لیے عارضی مراکز اور بوتھ بنا رکھے ہیں جن سے لاکھوں زائرین استفادہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ الکفیل امنیہ کے آدھے سے زیادہ شیئر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ملکیت ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: